• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ، ہولڈر نمبر دو بولر بن گئے 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔ فاسٹ بولرمحمد عباس 12 ویں نمبر پر ہیں ۔ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے البتہ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ بیٹسمینوں میں اسمتھ پہلے اور کوہلی دوسرے ، مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں ۔آل رائونڈرز میں جیسن ہولڈر ،بین اسٹوکس دوسرے اور جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین