• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وعدوں اور دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو ئی،حافظ نعیم

کراچی(  اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف حکومتی پارٹیوں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا احتجاج اور دھرنا تو ختم ہو گیا لیکن کراچی میں ابھی تک لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو ئی۔ کراچی کے عوام لوڈ مینجمنٹ کے نام پر آج بھی سخت گرمی اور حبس کے موسم میں 10سے 12گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں، گورنر سندھ، وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان پارلیمنٹ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے اور وعدے کر رہے ہیں جو مسلسل جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنے میں تین دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔ اس دوران وفاقی وزراء اور گورنر سندھ کی جانب سے طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف عوامی جدو جہد کے حوالے سے بدھ 15جولائی کو پریس کانفرنس میں آئندہ کے اقدامات اور لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حیرت ہے کہ حکمران پارٹیاں پارلیمنٹ کے اندرکے الیکٹرک کے مظالم، لوٹ مار،زیادتیوں اور بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف کوئی لائحہ عمل بنانے اور عملی اقدامات کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کر رہی ہیں۔

تازہ ترین