• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع نورجہاں پولیس نے اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کا گروہ سینٹرل اور ویسٹ میں درجنوں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے مطابق 10 جولائی کو شہری نارتھ ناظم آباد میں اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلا،مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر حسن نامی شخص کو زخمی کیا، ملزمان نے چند منٹ بعد بفرزون اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہری کو لوٹا، شہری اے ٹی ایم سے 50 ہزار کی رقم لے کر نکلا تھا، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان میں امیر نواب، عمر فاروق، رشید خان اور مشتاق شامل، ایس ایس پی نے بتایا کہ لٹنے والے شہریوں نے ملزمان کو چہرے سے شناخت کرلیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے حاصل تصاویر سے بھی ملزمان کی شناخت ہوئی، گرفتار ملزمان کا گروہ سینٹرل اور ویسٹ میں درجنوں کارروائیوں میں ملوث ہے،ملزم رشید کچھ عرصے قبل اورنگی پولیس کے ہاتھوں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 7 موبائل فون، 5 پرس اور دو گھڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

تازہ ترین