• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں تین افراد جاں بحق، ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ، گذشتہ روز ہاکس پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتحادٹاون تھانے کی حدود بلدیہ 24مارکیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شوال ولد عمران نامی شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ۔سچل کے علاقے جمالی پل کے قریب موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے راہگیر قاسم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے حدود گلستان سوسائٹی کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی شناخت 32 سالہ اختر علی ولد عمران گل کے نام سے ہوئی ، کورنگی کے علاقے نمبر 3میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 30سالہ علی رضا جاں بحق ہوگیا کردی ۔ ہاکس بے سینڈز پٹ پر گذشتہ ر وز پکنک منانے آنے جانے والے 14 سالہ لڑکے اسامہ کی لاش ایدھی بحریہ ٹیم نے نکال کر سول اسپتال منتقل کی جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاے کے حوالے کردی، متوفی ملیر ملت ٹائون کا رہائشی تھا ۔

تازہ ترین