کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرام باغ تھانے کی حددو ریڈیو پاکستان ٹائر مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او پون کمار کے مطابق متوفی کی عمر80برس کے قریب ہے اور اسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے،انہوں نے بتایا کہ بظاہر متوفی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔