• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری، تحریر شدہ متن کے عین مطابق دھرنا اختتام پذیر ہوگیا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) دھرنا نما مجلس اپنے حقیقی مقاصد کے علی الرغم پکنک اسپاٹ کا منظر پیش کر رہی تھی،تحریر شدہ متن کے عین مطابق دھرنا اختتام پذیرہوگیا، سندھ سے وفاقی دارالحکومت آئے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے صوبے کے کراچی سمیت شہری علاقوں کے لئے بجلی کی بہم رسانی کے نظام میں پیدا شدہ خرابیوں کو اُجاگر کرنے کا قصد کر رکھا تھا اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ ہائوس کے سائے میں دھرنے کا انتظام کیا گیا تھا جس میں صوبے سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت عام دی گئی تھی۔ یہ دھرنا نما مجلس اپنے حقیقی مقاصد کے علی الرغم پکنک اسپاٹ کا منظر پیش کر رہی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت کی سب سے بڑی حلیف ہے وہ اس کی میزبان تھی۔ توقع تھی کہ حکومت دھرنائیوں کے ساتھ یک جہتی ظاہر کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دےگی اور پورا ایوان باہر نکل کر چلچلاتی دُھوپ میں شاہراہ دستور پر آ جائے گا اور دھرنائی ان کے ہمرکاب ہوں گے۔

تازہ ترین