• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 2 افراد قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پانچ افرادجان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے سکیم 7میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طورپرفائرنگ کرکے ہمسائے کی جان لے لی۔سب انسپکٹرمخدوم شاہ نے بتایاکہ ایک ہی مکان کی دومنزلوں میں کرائے پررہائش پذیر خرم کانعمت اللہ سے پانی کی موٹرپر جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران خرم نے اپنے ساتھی طیب کے ہمراہ فائرنگ کرکے نعمت اللہ کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ ادھراہل علاقہ نے وقوعہ کےبعد تھانہ رتہ کے سامنے احتجاج کیا اوربعدازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نعش کی منتقلی کے دوران بڑی تعدادمیں لوگ جمع ہو گئے۔ تھانہ صدرواہ کو ارشاد بیگم نے بتایا کہ میرے بیٹے احسن اقبال نے انیقہ بی بی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی۔میرا بیٹا جل کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوجولائی کو جاں بحق ہوگیا۔ اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسے اس کی بیوی انیقہ،محمد نواز اور مسماۃ خالہ اور دیگر نامعلوم افراد نے مل کر محمد نواز کے گھر بلوایا اور تشدد کر کے پیٹرول پھینک کر آ گ لگا دی۔ تھانہ صدرواہ کو محمد دائودنے بتایا کہ میرابھائی سفیراختر ڈیوٹی سے واپس اپنے موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ ٹرک نمبرسی 3088کے ڈرائیوراحسن اقبال نے غفلت لاپروائی سے ٹرک چلاتے ہوئے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔تھانہ روات کےعلاقہ جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122کے مطابق منگل کی شام جی ٹی روڈ پرٹوٹل پمپ روات سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کا تصادم ہوا ۔موٹر سائیکل ٹکر لگنے سے ٹرک کے نیچے آ گیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 56 سالہ شاہد اقبال ولد محمداقبال جائے حادثہ پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 16 سالہ فہد پرویز ولد پرویز اقبال راولپنڈی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
تازہ ترین