• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل سنٹرز پر حفاظتی ٹیکوں کی سروس کا دوبارہ آغاز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ایم سی آئی اسلام آباد نے عوام کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے تمام میڈیکل سنٹرز پر حفاظتی ٹیکوں کی سروس کا دوبارہ سے آغاز کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ سروس COVID-19 کی وبا کے پیشِ نظر کچھ عرصے کیلئے عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی۔ عوام کی سہولت کی خاطر حفاظتی ٹیکوں کے تمام مراکز پر فری COVID-19 سمپلنگ کی اضافی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ عوام اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ ساتھ فری کورونا ٹیسٹ سروس سے بھی فائدہ اٹھائیں۔
تازہ ترین