• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے اشتہاریوں سمیت40 سماج دشمن پکڑ ئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 40سماج دشمن پکڑ ئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے10ملزموں سے650گرام چرس، شراب ،60پتنگیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری عورتوں سمیت3اشتہاری مجرموں کوگرفتار کرلیا۔ کلرسیداں پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کرکے56بوتلیں شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملزموں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ وفا قی پولیس نے بھی 9اشتہا ریوں سمیت 17ملزمان گرفتار کر لئے۔تھانہ مارگلہ اور رمنا پولیس نے کار چور سمیت تین ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑیاں، 1500گرام چرس اور دو پسٹل برآمد کر لیے ۔
تازہ ترین