• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکرملزم کو گرفتار کرکےآلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ایس پی راول نے بتایاکہ پولیس نے چندروزقبل محمد شفیع نامی شخص کے قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی ملزم احسان نے تفتیش کے دوران اپنے ساتھی عبداللہ کے ہمراہ کلہاڑی اورڈنڈوں کے وار کرکے محمدشفیع کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ،ملزم نے مزید بتایاکہ وہ مقتول کے ساتھ ملکر نشہ کرتاتھا، مقتول ان سے زیادتی کرتااور دیگر لوگوں کے سامنے زیادتی کا تذکرہ کر کے انہیں شرمندہ کرتاتھا۔اسی بناپر انہوں نے محمد شفیع کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
تازہ ترین