• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندر تعمیر معاملے پر عوام کو اندھیرے میں نہ رکھا جائے، علماء

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر ) اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر عوام کو اندھیرے میں نہ رکھا جائے،معاملے کے تمام شرعی اور آئینی پہلوؤں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے، مسئلہ پر تمام ضروری پہلوؤں کو سامنے رکھ کر اصولی اور جامع مؤقف طے کرنے کی ضرورت ہے۔غیر مسلم اقلیتوں کو ان کے حقوق ضرور دیئے جائیں مگراکثریت کو نظر انداز کر کے اقلیتوں کے حقوق کی بات نہیں ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی کی زیر صدارت علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا،اجلاس میں مولانا عمران جاوید سندھو،مولانا ثناء اللہ غالب،حاجی صلاح الدین فاروقی،مولانا عبدالرؤف محمدی اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مسلسل کئی روز سے فیصل مسجد کی نمازیوں کیلئے بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
تازہ ترین