• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گور نر پنجاب سے چیئر مین این ڈی ایم اے کی ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ گور نرنے کہا کہ کورونا کیخلاف وزیر اعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں اور ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے جسکے لیے ضروری ہے کہ عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے کورونا ایس او پیز پر عملددرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے۔ملاقات کے دوران چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے شرح اموات میں کمی آئی ہے، وینٹی لیٹرز پر موجود افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے عید کے موقعہ پر بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لاہور میں قائم قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتارٹی لیفٹیننٹ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسٹرچ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین