• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہاؤسنگ اسکیم کا دوسرا فیڈر بھی انرجائز کر دیا گیا

کوئٹہ( پ ر) زرغون ہاؤسنگ اسکیم کا دوسرا فیڈربھی انرجائز کر دیا گیا۔ زرغون ہاؤسنگ اسکیم ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ کاکڑ اورجنرل سیکرٹری اکرم خاور نے الاٹیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے فیڈر کے انرجائز ہو جانے سے اسکیم میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کیسکو اورکیو ڈی اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے الاٹیز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ انہیں اسکیم میں کم اس کم ایک بنیادی سہولت تو میسر آئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیو ڈی اے حکام کی دلچسپی سے گیس ، پانی اور اسٹریٹ لائٹس جیسے مسائل بھی جلد حل ہو جائینگے۔ درایں اثناء زرغون ہاؤسنگ اسکیم کے وفد نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کے حکام سے ملاقا ت کی اور ان سے اسکیم کے چوکیداروں کیلئے دو واٹر ٹینک بھی حاصل کیے ان میں سے ایک مین گیٹ پر لگا دیا گیا اور دوسرا اسکیم کے پارک میں لگایا گیا ہے۔ زرغون ہاؤسنگ اسکیم کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں نے واٹر ٹینکس کی فراہمی پر پی ڈی ایم اے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین