• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پر مزید تسلط قائم نہیں رکھ سکتا‘جلد آزادہوگا‘ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے اپنے بیان میں یوم شہداء کشمیر پر اظہار یکجہتی کے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا مسئلہ کشمیر پر موقف واضح ہے،کشمیر کی آزادی کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیںکیونکہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور سازش کے تحت کشمیری مسلمانوں کو تقسیم کیا گیا پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔بھارت کشمیر پر اپنا تسلط مزید قائم نہیں رکھ سکتا وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ اور چیف میونسپل انجینئر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں روکے گئے تمام ترقیاتی کام فوری کرائے جائیں اور ٹھیکیداروں کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں۔
تازہ ترین