• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں 17افراد گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 17 افراد کو گرفتار کرلیامحکمہ خوراک نے تہکال اور ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل اور عام شہری کے روپ میں دکانوں میں خریداری کی بعد ازاں سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘دودھ و دہی فروش‘ قصائی‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان و دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش سے وابستہ افراد سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری گرانفروشوں سے متعلق محکمہ خوراک کے شکایات سیل سے رابطہ کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائیگا اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے قانونی کارروائی کی جائیگی۔
تازہ ترین