• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو پارکنگ زون میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے پر40 موٹرسائیکلیں بند

پشاور (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر مزید 40 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ٹیم نے ڈی ایس پی کینٹ عبد الرشید خان کی نگرانی میں کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے سڑک کے کنارے موٹر سائیکلیں نو پارکنگ زون میں کھڑی کرنے پر 15‘ اور سٹی سیکٹر کے مختلف علاقوں سے 25 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر ٹرمینل منتقل کردیئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکلوں کو نو پارکنگ زون میں کھڑی کرنے کے بجائے پارکنگ سٹینڈز میں کھڑی کریں تاکہ ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر اوقات شہری سڑک کنارے موٹر سائیکلیں کھڑی کر کے اپنے کام کے سلسلے میں بازار میں داخل ہوجاتا ہے اور موٹر سائیکل گھنٹوں کھڑی رہتی ہے جو اکثر اوقات چوروں کے ہاتھ لگ جاتی ہے جس سے شہریوں‘ ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں سب کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی موٹر سائیکلیں چند روپے کے عوض پارکنگ سٹینڈ میں بلا خوف و خطر کھڑی کریں تاکہ شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہو اور ٹریفک کا نظام بھی رواں دواں ہو۔
تازہ ترین