• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد فیز 4پی 1میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد فیز 4پی 1 میں پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اتنے بڑے علاقے میںصرف 1 ٹیوب ویل ناکافی ہے علاقے کے مکینوں نے صوبائی حکومت اور پی ڈی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقے میں نیا ٹیوب ویل تعمیر کیا جائے اس سلسلے میں اہلیان علاقہ حیات آباد فیز 4 پی 1 کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میںگرمی کے شدید موسم میں پینے کے پانی کی فراہمی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقے میں واقع ایک ٹیوب ویل سے کم پریشر پانی کی فراہمی اور پانی کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ حیات آباد فیز 4 پی 1 میں فوری طور پر دوسرا ٹیوب ویل تعمیر کیا جائے ورنہ مسئلے کے حل کیلئے احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔
تازہ ترین