• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواب میں نظر آنے والے نمبر کی مدد سے آسٹریلوی خاتون نے 7 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

یہ حیران کن واقعہ ایک آسٹریلوی خاتون کے ساتھ پیش آیا جو اپنی بے مثال قسمت کی وجہ سے اچانک کروڑ پتی بن گئی۔

آسٹریلوی ریاست کوئنز لیںڈ کے شہر ریڈلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 15 سال خواب میں دیکھا تھا کہ وہ اس نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا ہے اور وہ انعام بھی جیت گئی ہے۔

اب جب خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ تو 15 برس قبل خواب میں نظر آنے والے نمبرز کی لاٹری خریدی اور پہلی مرتبہ میں ہی جیک پوٹ کے مالک بن گئے۔

آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ جب میں نے انعامی رقم جیتنے والوں کی فہرست میں اپنا لاٹری نمبر دیکھا تو خود بھی حیران رہ گئی، لیکن مجھے یقین تھا کہ جیک پوٹ میرا ہی نکلے گا کیون کہ برسوں سے یہ نمبر بنا رہی ہوں شاید 10 سال سے بھی زائد عرصے سے۔

تازہ ترین