• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دن دیہاڑے ڈکیتی، رپورٹ کسی نے درج نہ کرائی

کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر کار سوار ملزمان شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کسی نے رپورٹ درج نہیں کرائی۔

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے خالد بن ولید روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں 3 ملزمان شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، فوٹیج میں پیچھے سے آنے والی گاڑی کو ایک اور گاڑی میں بیٹھے ملزمان کی جانب سے روکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں 3 ملزمان کو آگے والی گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان اسلحے کے زور پر پیچھے والی گاڑی کو لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے، ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

دوسری جانب سے کراچی پولیس کا ڈکیتی کی گزشتہ روز ہونے والی اس واردات کے متعلق کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کسی نے اب تک رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق متاثرہ شہری کے آنے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، خالد بن ولید روڈ پر واقع کار شو رومز سے مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کریں گے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد بن ولید سگنل پر پولیس بھی تعینات ہے، لیکن ان کے پاس بھی اس واقعے کی کوئی اطلاع نہیں آئی۔

تازہ ترین