• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، لیگ 3 دسمبر سے6 فروی تک کھیلی جائے گی۔

افتتاحی میچ تین دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن رینی گیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ میں مجموعی طور پر 60میچز شیڈول ہیں، فائنل چھ فروری کو طے ہے۔

دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوگا، ہر ٹیم میں دو غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کیاجاسکتا یے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز بگ بیش لیگ کے میچز 17 اکتوبر سے 29  نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

‏کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق کورونا کی وجہ سے لیگز کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے، دوسری جانب آئی سی سی کی طرف سے آسٹریلیا میں اکتوبر، نومبر میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے التوا کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین