• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ سے ترجیحی سلوک کا خاتمہ، ٹرمپ کے آرڈر پر دستخط

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ سے ترجیحی سلوک کے خاتمے کے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیئے۔

ادھر نیو یارک ٹائمز نے ہانگ کانگ کے دفتر کا کچھ حصہ سیؤل منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہانگ کانگ میں ملازمین کو کام کے اجازت نامے کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کا مزید کہنا ہے کہ ہانگ کانگ دفتر کی ایڈیٹنگ ڈیجیٹل ٹیم اگلے سال تک سیؤل منتقل کر دیں گے، ہانگ کانگ دفتر کی ڈیجیٹل ایڈیٹنگ ٹیم عملےکاایک تہائی حصہ ہے۔

نیویارک ٹائمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں نئے چینی سیکیورٹی قانون سے پیشہ ورانہ امور سے متعلق غیر یقینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ہانگ کانگ میں مداخلت پر برطانیہ کو چین کا انتباہ

دوسری جانب ہانگ کانگ کی خودمختاری کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر چین نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چین جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ردِ عمل دے گا، جس کے تحت متعلقہ امریکی اہلکاروں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

تازہ ترین