قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوامِ متحدہ کے کنونشن کے تحت فوکل پرسن ہے۔
ایک بیان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب وائٹ کالر کرائمز، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت نیب فوکل پرسن ہے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ عالمی اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: چیئرمین نیب کا لاہور دفتر کا دورہ، کیسز کی بریفنگ
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کو 2019ءمیں 53 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، 2019ء کو موصول شکایات میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے۔