• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ائیرپورٹس پر نومولود بچوں کو دودھ پلانے کیلئے کیبن نصب

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافر ماؤں کیلئے اچھا اقدام کرتے ہوئے ملکی ائیرپورٹس پر نومولود بچوں کو دودھ پلانے کیلئے الگ سے کیبن بنا دئیے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ کیبن اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر نصب کردئیے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کےلاونج میں دو، دو کیبن نصب کیے گئے ہیں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو خلوت فراہم کرنے کیلئے کیبن نصب کیے گئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ ملک کے تمام ائیرپورٹس پر ایسے کیبن نصب کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین