• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبات منظور نہ ہونے پر تیل ترسیل بند کرنے کا اعلان


آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے، یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اس میں اضافہ کیا جائے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے حکومت کو 24 گھنٹوں میں مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

انہوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر سپلائی معطل کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

تازہ ترین