• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین کے سرکاری اسپتال میں ناکافی سہولیات کا انکشاف



بدین کے سرکاری اسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث خودکشی کے کیسز کی تفتیش میں دشواری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناکافی سہولیات کے باعث مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے جسم سے لیے گئے نمونے 5 دن گزرنے کے باوجود لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے کراچی نہ بھیجے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: بدین: خاتون کی زہریلی دوا پی کر مبینہ خودکشی

بدین کے سرکاری اسپتال میں جسمانی اجزاء کو محفوظ بنانے والا کیمیکل دستیاب نہیں جبکہ اسپتال کی سرکاری اسٹیمپ بھی موجود نہیں۔

ناکافی سہولیات کے باعث حاصل کردہ نمونے سِیل نہیں ہوسکے اور نہ ہی پولیس کو دیے جاسکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم سے حاصل کردہ نمونے سڑ گئے اور شدید بدبو پھیل گئی ہے جس کے باعث سمپل ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین