• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی، برطانوی وزیراعظم کا انکوائری کا وعدہ

کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم نے انکوائری کرانے کا وعدہ کرلیا۔

وزیراعظم بورس جانسن نے سر ایڈ ڈیوی کو پارلیمنٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں انکوائری کے نتیجے سے سبق سیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے دوران انکوائری شروع کروا کر سرکاری وقت کا ضیاع نہیں چاہتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن متعدد بار کورونا وائرس کے معاملے پر انکوائری کرانے کا مطالبہ رد کرچکے ہیں۔

اس موقع پر سر ایڈ ڈیوی نے کہا کہ اس وزیراعظم کے دور میں ہمیں یورپ اور دنیا کی نسبت بہت زیادہ اموات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم وعدے کے مطابق فعال طریقے سے کام نہیں کررہا۔

لیبر لیڈر کئیر اسٹارمر نے بھی حکومت پر تنقید کی۔

وزیراعظم بورس جانسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم درست ہے اور دوسری لہر کو روکنے میں کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین