• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکہ خیز مواد و ہتھیار رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی 21 سال سزا برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کےکارکن عمران سعید کی دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ ہتھیار رکھنے کے الزام میں21 سال قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم سانحہ طاہر پلازہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے جس کا مقدمہ خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ملزم عمران سعید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم عمران سعید نے 2008میں طاہر پلازہ میں آگ لگا کر وکلا سمیت 6افراد کو زندہ جلادیا تھا ، مجرم عمران سعید کی نشاندہی پر رینجرز نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا تھا، مجرم جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سانحہ طاہر پلازہ آتشزدگی میں ملوث ہونے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا اعتراف جرم کرچکا ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ایم کیو ایم کارکن عمران سعید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ۔ عدالت نے ایم کیو ایم کارکن عمران سعید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین