• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوصلہ افزائی کیلئے متحرک رہتے ہیں، شائقین کرکٹ کا اہم حصہ، کمی محسوس ہوگی، بابر اعظم

حوصلہ افزائی کیلئے متحرک رہتے ہیں، شائقین کرکٹ کا اہم حصہ، کمی محسوس ہوگی، بابر اعظم


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ، کھیل کا سب سے اہم حصہ ہیں اور وہ اچھے یا برے ہر وقت میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے متحرک رکھتے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران، کھیل کے اس اہم اسٹیک ہولڈر کی اسٹیڈیم میں کمی کو ضرور محسوس کریں گے۔ کھلاڑیوں اور مداحوں کے درمیان ان ممکنہ فاصلوں کو دور کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں بابر اعظم اور لاہور میں ان کی 8سالہ مداح کے درمیان ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ ننھی پرستار سامعہ افسر نے کہا کہ بابر اعظم ایک سپر ہیرو ہیں ، بالکل اسی طرح وہ بھی ایک دن قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کامیابیاں سمیٹنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ سامعہ افسر کو بطور کرکٹ پرستار رواں برس کے اوائل میں نیٹ پر بیٹنگ کرتے ویڈیو وائرل ہونے پر شہرت ملی تھی۔ سامعہ نے بابر کی تصویر بھی تیار کی ہے، جسے وہ وطن واپسی پر انہیں پیش کرنا چاہتی ہیں۔ سامعہ افسر نے کہا کہ بابراعظم نے بیٹنگ میں بہتری کے مفید مشورے دیے ہیں، جس پر وہ مکمل عمل کرنے کی کوشش کریں گی۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ سامعہ افسر سے ویڈیو پر ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ان سے ملاقات کے منتظر ہوں۔

تازہ ترین