• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن ناروے کے زیر اہتمام زاہد بخاری کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

اوسلو( ناصر اکبر ) اوسلو مسلم لیگ (ن) ناروے کے زیر اہتمام سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کے والد سابق پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس بلایا گیا، چیئرمین مسلم لیگ )ن)ناروے نذیر خالد بٹ نے کہا کہ اللہ پاک عظمی ذاہد بخاری کے والد زاہد حسین بخاری کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو اس صدمہ پرصبر جمیل عطا فرمائے آمین ،صدر مسلم لیگ (ن) ناروے شاہد تنویر بٹ نے کہاکہ عظمی بخاری کے والد کی وفات پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اجلاس میں چیئرمین مسلم لیگ (ن) ناروے نزیر خالد بٹ، صدرمسلم لیگ (ن) ناروے شاہد تنویر بٹ، راجہ منصور احمد، عدیل مسرور، منور حسین ڈار، ذوالفقار احمد گوندل، رانا ایم اکرم، رفاقت علی ،عامر لطیف،فضل الہی بٹ شریک ہوئے اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ناروے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

تازہ ترین