• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسی ڈرائیورزکے ساتھ مل کر کام کریں گے، تیمور طارق

بری (خورشید حمید )بری کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر تیمور طارق نے واضح کیا ہے کہ بری کونسل ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور ان کی تشویش کے بارے میں جاننا چاہے گی جب کہ ہم اس امر سے بھی آگاہ ہیں کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹیکسی ڈرائیورزبہت مشکلات سے گزرے ہیں ۔ان مشکلات سے گزرنے کےلئے ہم ٹیکسی ڈرائیورزکی بھرپورمدد کریں گے ، یہی وجہ ہے کہ ہم ٹیکسی لائسنس میں اضافے کی تین ماہ کی مدت کو مزید بڑھائیں گے جو قبل ازیں جون کے اختتام پر ختم ہو گئی تھی۔ اس مقصد کےلئے ہم ایک نیا سپورٹ پیکیج متعارف کروائیں گے جس میں یہ چیزیں شامل ہوں گی۔جولائی او رستمبر کے درمیان ختم ہونے والے ٹیکسی لائسنسز کی مدت مزید تین ماہ کے لئے بڑھائیں گے جن ٹیکسی گاڑیوں کے لائسنسز کی تجدید کی ضرورت ہو گی انہیں بھی تین ماہ کےلئے بڑھایا جائے گا،ڈرائیورز کی مشکلات کے پیش نظر ٹیکسی ڈرائیورز کےلئے مجوزہ میڈیکل رپورٹ کو وقتی طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔تین سال کے ٹیکسی بیج کی بجائے بارہ ماہ کا بیج جاری کیا جائے گا تاکہ ڈرائیورزکو لائسنس فیس کاتہائی ادا کرنا پڑے - انہوں نے کہا کہ بری کونسل ٹیکسی ڈرائیورز کی اس سے بھی زیادہ مدد کرے گی کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کوویڈ 19 کے باعث ٹیکسی ٹریڈ بہت متاثر ہوا ہے، ہم ٹیکسی ڈرائیورز کی مشکلات کو جانتے ہیں ا ور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے -
تازہ ترین