• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کے یہاں فوتگی پر کیا وصیت مانگ سکتا ہوں، مرتضیٰ وہاب

علی زیدی کے یہاں فوتگی پر کیا وصیت مانگ سکتا ہوں، مرتضیٰ وہاب 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کے خاندان میں کسی کی فوتگی ہو تو کیا وصیت مانگ سکتا ہوں، بے نظیر بھٹو کی وصیت ان کے خاندان کی میراث ہے، بی بی کی وصیت سی ای سی میں سب کو دکھائی گئی، وہ وصیت بی بی کے گھر میں بھی آویزاں ہے۔انہوں نےکہا کہ بے نظیر بھٹو کی وصیت مانگنے والے وفاقی ویر علی زیدی کیا اپنے کسی پیارے کی وصیت دکھائینگے انکے لئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین