راولپنڈی(ایجنسیاں ) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے ٹیکسلا میں لڑکا بن کر اپنی ہی طالبہ سے شادی کا ڈرامہ رچانے والی استانی کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔نیہا نے کہا کہ آکاش کیساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہی ہوں،جبکہ آکاش عرف عاصمہ نے کہا کہ میں مکمل مرد ہوں،ٹیکسلا کی رہائشی استانی نے لڑکے کے نام پر جعلی شناختی کارڈ بنوا کراپنی ہی طالبہ سے شادی کا ڈرامہ رچایا۔معاملہ کھلنے پر لڑکی کے والد سید امجد نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔