• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے باوجود دوستم مارشل بن گئے

کابل(جنگ نیوز ) افغانستان میں سیاسی مخالفین کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں، جنسی زیادتی اور جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے طاقتور جنگجو کمانڈر عبد الرشید دوستم کو فوج کے سب سے اعلیٰ ترین عہدے ʼمارشل پر فائز کر دیا گیا ہے۔عبد الرشید دوستم کی عمر 66برس ہے جب کہ وہ افغانستان کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔بدھ کو انہیں مارشل کا اعزاز دینے کی خصوصی تقریب منقعد کی گئی، یہ عہدہ فور اسٹار جنرل کے برابر ہے۔ عبد الرشید دوستم سے قبل یہ اعزاز صرف دو دیگر افراد ہی حاصل کر سکے ہیں

تازہ ترین