• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی موجودگی میں مائنس ون سے مائنس آل ہو جائے گا، نورالحق قادری

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں مائنس ون سے مائنس آل ہو جائے گا‘ اسلام آبادمیں مندرکی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں ‘ علماء کرام نے سرکاری فنڈنگ پر سوال اٹھایاتھا۔غیر ملکی ویب سائٹ کوانٹرویو میں پیر نورالحق قادری نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں ’مائنس ون‘ تو ’مائنس آل‘ ہو جائے گا کیونکہ عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا ووٹر، ورکر اور رکن پارلیمنٹ کسی کو اس طرح قبول نہیں کرے گا، یہ کہنا مشکل لگتا ہے کہ جب اکثریتی پارٹی باہر ہو جاتی ہے تو پھر وہ ایوان کیسے چلے گا؟۔

تازہ ترین