• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

HEC نے جامعہ کراچی کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ماڈل) فراہم کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ کراچی کو فراہم کئے جانے والے آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم(ماڈل) پرعملدرآمد کے لئے بدھ کے روزوائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد عاصم نور اور نمائندے علیشبہ صدیقی،منصورحسین ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان،ڈاکٹر ندیم محمود،ڈاکٹر صادق علی خان،ڈاکٹر مصطفی حیدر،مکیش کمار،جاوید اکرم اور انجینئر اشفاق خانزادہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئند ہونے والے سیمسٹر کے تدریسی عمل کو مذکورہ سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا۔مذکورہ سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کی سربراہی میں ایک 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایچ ای سی کے بھی دوتربیتی نمائندے شامل ہیں ۔

تازہ ترین