• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈائون میں 30؍ جولائی تک توسیع

کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک حکم نامے کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے پیش نظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈائو ن میں مزید 15روز کی توسیع کردی گئی ہے جوکہ 30جولائی تک برقرار رہیگا۔اس دوران تعلیمی ادارے، سینما ہالز،پارکس ،بدستور بند رہیں گے جبکہ مذہبی ،سیاسی ودیگر اجتماحات پر پابندی ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں کرونا وائرس کے پھیلائو کا خد شہ اب بھی موجود ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر کو برقر ار رکھنا ضروری ہے۔ اسلئے تمام شاپنگ مالز ،مارکیٹس، بازاریں اور کا روباری مراکز ہفتے کے چھ روز صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بندرہیں گے۔تاہم تند ور،دود ھ فروش، میڈیکل اسٹور، کراکری اسٹورز ،مٹن اینڈ بیف شاپس ہفتہ کے سا ت روز 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔

تازہ ترین