• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینئل پرل قتل کیس ، بری ہونے والے افراد کی نظر بندی کے خلاف پی جی اور اے جی کو نوٹس جاری

 پی جی اور اے جی کو نوٹس جاری 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے 4افراد کی جانب سے نظر بندی کے خلاف درخواست پر پراسکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے فریقین سے7 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے افراد کی جانب سے نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے بریت کے باوجود ان کے 4 موکلوں کو فورتھ شیڈول کے تحت نظر بند کردیا تھا، فورتھ شیڈول کی مدت پوری ہونے کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 11EEE کے تحت تین ماہ کے لئے نظر بند کردیا، چاروں افراد 20 سال سے جیل میں ہیں نظر بند رکھنا نا انصافی ہے۔

تازہ ترین