• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی جنس کے بعد شادی کرنیوالے علی آکاش کے میڈیکل بورڈ کا حکم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت خان نے ٹیکسلا میں تبدیلی جنس کے بعد شادی کرنیوالے علی آکاش کے میڈیکل بورڈ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ بدھ کومبینہ ہم جنس پرستی کی شادی کرنے والاجوڑا عدالت عالیہ میں پیش ہوا ، دوران سما عت تبدیلی جنس کی دعویدار عاصمہ عرف علی آکاش نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ میں نے شروع سے لڑکی کی زندگی گزاری، اپنی شناخت نہیں چھپائی، علی آکاش نے موقف اختیار کیا کہ میں نیہاکو جبکہ نیہا کی پھپھو مجھے پسند کرتی تھی جس پر جسٹس صداقت علی خان نے نیہا سے استفسار کیا کہ کیا آپ علی آکاش کے ساتھ مطمئن ہو؟ نیہانے کہا جی ہاں میں مطمئن ہوں، علی آکاش کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علی آکاش کا میڈیکل کرایا جا سکتا ہے،نیہا علی کے والد امجد حسین شاہ کے وکلاء کی جانب سے آکاش علی کے نجی لیب سے ٹیسٹ پر اعتراض کیا گیا تو عدالت عالیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو میڈیکل بورڈ بنانے کے احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ تبدیلی جنس کے حوالے سے میڈیکل بورڈ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے ۔ کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد نیہا علی کے والد امجد حسین شاہ کے وکلاء نے کہاکہ جوڑے کی جانب سے آج تک صرف ایک سرٹیفکیٹ بتایاگیا ،جنس تبدیلی کے آپریشن کے کوئی شواہد نہیں دئیے گئے۔
تازہ ترین