• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ تنازع ، گرفتار کے پی پولیس اہلکار ڈیوٹی پرراولپنڈی بھجوانیکاانکشاف

راولپنڈی(وسیم اختر،سٹاف رپورٹر ) قیمتی پلاٹ کے تنازع میں گرفتارہونیوالے خیبرپختونخوا پولیس کے دو اہل کاروں کو سرکاری ڈیوٹی پر راولپنڈی بھجوانے کاانکشاف ہواہے۔ تھانہ کینٹ پولیس کو بلال احمدعباسی نےریسکیو 15 پراطلاع دی کہ اس کے پلاٹ نمبر ایم 33واقع حیدرروڈ صدرپرچندنامعلوم مسلح افراد قبضہ کرنے آئے ہیں۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر یونس خان گروپ کے 2 افراد توصیف اور سرور سے 2 کلاشنکوفیں، 6 میگزین اور 180گولیاں قبضے میں لیں۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین کے بارے انکشاف ہواہے کہ انہیں کے پی کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر بنگلہ ڈیوٹی پرراولپنڈی بھیجاگیا۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشتیاق مروت کا اس 14کنال کے قیمتی پلاٹ سے کیاتعلق ہے اس بارے حقیقت تو تحقیقات میں سامنے آسکتی ہےلیکن خیبرپختونخوا پولیس کے دوباوردی کانسٹیبلوں کااپنے صوبہ سے باہرایک قیمتی پلاٹ کے تنازع میں مسلح ہوکرجاناکئی سوالات کوجنم دے رہاہے ۔ قانون کے مطابق سرکاری اسلحہ کی سپرداری کے لئے کے پی کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کوپنجاب حکومت سے باقاعدہ اجازت لیناہوگی ۔ادھرمعلوم ہواہے کہ راولپنڈی پولیس نے دونوں کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کیلئے سپیشل رپورٹ بناکرضلع کرک پولیس کوبھجوادی ہے۔
تازہ ترین