• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ڈی سی نے دنیا بھر میں ملک کے سیاحتی مقامات کو اُجاگر کیا، یونین عہدیدار

راولپنڈی (خصو صی رپورٹر) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) یو نین کے عہدیداروں کے مطابق سیاحت کی ترقی و ترویج کیلئے 50 سال سے کام کر رہی ہے۔ اس ادارے نے دنیا بھر میں ملک کے سیاحتی مقامات کو اُجاگر اور پاکستان کا مثبت تاثر پیش کیا ہے۔ پی ٹی ڈی سی ایک پروموشنل ادارہ ہے جس کے ملازمین کی تعداد 450 سے زائد ہے۔ وفاقی حکومت نے ان موٹلز یا ہوٹلز کو چلانے کیلئے کبھی فنڈ مہیا نہیں کئے ، یہ ادارے خود کما کر اپنی تنخواہیں اور اخراجات پورے کرتے ہیں، مگر موجودہ حکومت نے 450ملازمین کو نوکری سے برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تازہ ترین