راولپنڈی، اسلا م آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 48 تجارتی مراکز سر بمہر کر دیئے گئے بدھ کو راولپنڈی ڈویژن میں 68 خلاف ورزیوں پر28کاروباری مراکز کو سربمہر کیاگیا، 60 ہزار کے جرمانے بھی کئے گئے، 36گاڑیاں بند کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو 47ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں 5ہوٹل ، 8فیکٹریاں اور7دکانیں سیل کی گئیں اور انہیں ساڑھے 24 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، گراں فروشی کے الزام میں 175دکانداروں کو ساڑھے 35ہزار جرمانہ اور12 دوکانداروں کو گرفتار کیا گیا ،سیکرٹری آئی ٹی اے نے 25 گاڑیوں کو 37 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔