• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم میں واردات کی کوشش، پولیس فائرنگ سے ڈاکو ماراگیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدر روڈ پر دوران ڈکیتی اے ایس آئی کی فائرنگ سے ڈاکو ماراگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں تعینات اے ایس آئی عامر رات گئے گھرجارہاتھااس دوران وہ حیدرروڈپراے ٹی ایم سے رقم نکالنے گیاتوایک ڈاکو اے ٹی ایم کے کیبن میں داخل ہوا اور اے ایس آئی سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور پرس چھینے کی کوشش کی ،جس پرعامر نے ڈاکو پر فائر کیا جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ یہی ڈاکو ایک اے ٹی ایم پر پہلے بھی واردات کر چکا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے،ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔جائے وقوعہ سے ڈاکو کے زیر استعمال اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین