• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی اگلے عہدوں پر ترقی

کوئٹہ(خ ن)محکمہ صحت کے ایک اعلامیے اور مجازحکا م کی منظوری سے محکمہ صحت کے مختلف ڈاکٹرز کواگلے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے جن میں ڈاکٹر محمد انور ، کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹB-20 کو صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں کنسلٹنٹ پتھالوجسٹ کی خالی آسامی پر ڈاکٹر منظور احمد ، کنسلٹنٹ پیڈیاٹرسٹ (B-20) ڈی ایچ کیو خضدار ڈاکٹر مختار احمد ، کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن (B-20) ڈی ایچ کیو تربت کو شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ میں مذکورہ خالی آسامیوں پر ڈاکٹر سہیل مشتاق سینئر چیسٹ اسپیشلسٹ (بی 19) شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ اور ڈاکٹر علی احمد سینئر چیسٹ اسپیشلسٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ ہاسپٹل کوئٹہ کو اپنی جائے تعیناتی پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سیف اللہ ناصر سینئر اوپتھلمولوجسٹ ( بی۔ 19) ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کو اپنی جائے تعیناتی پر مستقل بنیادوں پر فرائض جاری رکھنے کے احکامات دیئے گئے۔
تازہ ترین