• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم اور مسائل حل کئے جائیں‘ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(پ ر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء اور ملازمین کے حل طلب مسائل پر حکومت و متعلقہ حکام کی جانب سے سست روی و عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کیلئے واحد میڈیکل یونیورسٹی وقت کی اہم ضرورت ہے،یونیورسٹی میں حالیہ ہونے والی میڈیکل فیکلٹی کی اپ گریڈیشن قابل تعریف ہے مگر اس کے ساتھ ہی 2 سال گزر نے کے باوجود یونیورسٹی کی جانب سے ہائر سٹیڈیز پروگرامز اور دیگر امور کیلئے تاحال کسی قسم کی پیشرفت نہ ہوسکی، پوسٹ گریجویٹس کیلئے ہائر پروگرامز متعارف کرانے کی بجائے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت طلباء اور ملازمین کے جائز حقوق ضبط کرتے ہوئے انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، چیئرمین نے واضح کیا کہ حکومت اور گورنر بلوچستان کی جانب سے بھی طلباء اور ملازمین کو جائز حقوق دلانے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے ،ایک جانب 2 سال گزر جانے کے باوجود یونیورسٹی کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں وہاں دوسری جانب یونیورسٹی ایکٹ میں طلباء اور ملازمین کے جائز حقوق بھی ضبط ہورہے ہیں جوکہ موجودہ حالات میں ینگ ڈاکٹرز کو بھی احتجاج کی راہ اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے یونیورسٹی ایکٹ میں ضروری ترامیم اور یونیورسٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے طلباء اور ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ۔
تازہ ترین