کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کے آن لائن کلاسز نہ لینے والوں کو غیر حاضر کرنے اور سمسٹر میں ڈراپ آئوٹ کرنے کے نوٹیفکیشن پرسخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی طلباءکو ایسی دھمکیوں کا سامنا رہا ہے جس کو حکومت نے سنجیدہ نہیں لیا اور پھر بلوچستان یونیورسٹی میں جو ہوا اس نےسب کو شرمسار کیا اور تعلیمی اداروں سے والدین کا بھروسہ ختم ہو اوہ الگ ترجمان نے کہا کہ طلباء کو بجلی اورانٹرنیٹ کی سہولیات تک دستیاب نہیں جس پر تعلیم کاانحصار ہے لیکن گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ایماء پر ڈاریکٹر فارمیسی، ڈی پی ٹی و دیگر شعبوں نے جودھمکی آمیز نوٹیفکیشن جاری کیاوہ کسی صورت طلباء وطالبات پر لاگو نہیں ہوتا اگر آن لائن کلاسز کاانعقاد کرانا ہے تواس کے تمام انتظامات کی ذمہ داری حکومت کی ہے طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد دیہات سے تعلق رکھتی ہے جہاں آن لائن کلاسز کیلئے کوئی سہولت نہیں اور ایسےمیں ان کے سمسٹر زبردستی فریز کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔