• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم طبقات کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ+کرچی( این این آئی)نیشنل پارٹی محنت کشوں،کسانوں،کچلے ہوئے طبقات اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کے لئے مصروف جدوجہد ہے۔ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما طاہرہ خورشیدنے ڈاکٹرنورین اوران کے ساتھیوں کی این پی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں این پی کے مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی، سندھ وحدت کے جنرل سیکریٹری مجید ساجدی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری کامران خان اورپارٹی کے دیگررہنماؤں وکاکنوں نے شرکت کی۔پارٹی رہنماؤں نے ڈاکٹرنورین کواین پی میں شمولیت پرمبارک باد دیتے ہوئے کہاہےکہ نیشنل پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اوراس کی لیڈرشپ کا تعلق بھی براہ راست عوام سے ہے،این پی نے ملک میں مضبوط جمہوری نظام، آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کی خود مختاری ،شہری آزادیوں اورمعاشی انصاف کے حصول کے لئے ہرقسم کی قربانیاں دی ہیں، ڈاکٹرنورین نے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں وہ واحد سیاسی جماعت ہے جوذاتی مفادات کو قومی مفادات پرترجیح دیتی ہے۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میرحاصل بزنجو،مرکزی صدرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اورسیکریٹری جنرل جان محمدبلیدی نے اپنے ٹیلیفونک پیغام میں ڈاکٹرنورین کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پرمبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے نیشنل پارٹی کوعوام میں مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔
تازہ ترین