• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیا صوفیہ کی عمارت کو مسجد بنانے کا فیصلہ جرأت مندانہ ہے ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی، صوبائی کنوینر مفتی شفیع الدین صوبائی کنوینر خیبر پختونخوامولانامحمد طاہر بنوری صوبائی کنوینر پنجاب قاری محمد اکمل صوبائی کنوینرسندھ مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی ودیگرنے استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کاخیرمقدم اورترکی کے عدالتی فیصلے اورصدر رجب طیب اردوغان کے جراتمند اقدام کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ آیا صوفیہ کی عمارت کومسجد میں تبدیل کرنے سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ سلطنت عثمانیہ میں پانچ سو سال تک وہاں پنج وقتہ نماز ہوتی رہی آج میوزیم کومسجد میں تبدیل کرنے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے اس فیصلے سے ترک عوام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے آیا صوفیاچرچ میوزیم کو مسجد بنانے کا فیصلہ قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ کی آزادی کی طرف پہلا قدم ہے ان شا اللہ یہ فیصلہ مسلمانوں کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرے گا اور ایک شاندار مستقبل کی نوید بنے گا۔ 
تازہ ترین