• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کانام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آئی این پی )پشتون ایس ایف قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام شہدائے 13جولائی 2012ء ملک قاسم اور محبت خان کی 8ویں برسی پر تعزیتی ریفرنس ہوا صدارت ڈگری کالج کے آرگنائزر شیرین گل کبزئی نے کی مہمان خصوصی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی تھےبیوٹمز کے آرگنائزر حسن خان کاکڑ،پشاورزرعی یونیورسٹی کے سینئر نائب صدر شاہ افغان، اسفندیار کاکڑ،زین الدین کاکڑ ودیگر نےملک قاسم خان ‘ محبت خان اور ہارون بلور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام شہداء کا نام پشتون تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاجائے گا معصوم میرزئی نے کہا کہ تنظیم اے این پی کی بازئو جماعت ہے قاسم خان ودیگرشہداء نے قربانی دیکر تاریخ رقم کی ۔
تازہ ترین