• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ میں آم شوکاانعقادقابل ستائش اقدام ہے،محب اللہ

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ میں اپنی نوعیت کے پہلے منفرد آم شو کاانعقاد انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش قدم ہے صوبائی حکومت صوبہ میں زراعت کے فروغ کیلئے انتہائی جانفشانی سے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جسکے ثمرات مستقبل میں اس ملک کی معاشی ترقی میں مثالی نتائج کے ساتھ مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہارٹیکلچر سیکشن زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈیرہ کے زیر اہتمام پہلے دوروزہ آم شو کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور۔ سیکرٹری زراعت اسرار خان محکمہ زراعت ولائیوسٹاک فیشریز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈاکٹر عالم زیب، ڈاکٹر خسروکلیم،عابد کمال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل ریسرچ آفیسر ہارٹیکلچر عبدالقیوم خان۔ سینئر ریسرچ آفیسر ہارٹیکلچر عمران اللہ خان نے انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشت کی جانے والی آم کی چوالیس ورائیٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ڈیرہ اسماعیل خان زرعی اعتبار سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کا اہم ترین علاقہ ہے جہاں چار شوگر ملز کی موجودگی۔ گندم کی ریکارڈ پیدوار۔ ڈھکی کجھور کی پیدوار اس کی اہمیت کو مزید دوچند کردیتی ہے۔
تازہ ترین