• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مافیا سرپرستی سے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے،راشد محمودبابوزئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں چار ماہ تک دھرنے جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کیلئے فنڈنگ کرنے اور عمران نیازی کو ہیلی کاپٹر دینے والی مافیا نے حکومت کو ہائی جیک اور وزیراعظم کو یرغمال بنا لیا ہے۔ مافیا کے مفاد کیلئے ملک میں آٹے کا بحران پیدا کرنے کیلئے ملک سے تین لاکھ ٹن گندم باہر برآمد کی گئی ایک سال میں آٹے کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا گیا مافیا کی وجہ سے ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہو چکا ہے جبکہ مہنگائی سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے خود کشیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے انہوں نے کاشت کار رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن زراعت کو ترقی دینے کاشت کاروں کو تخم ، زرعی آلات اور ٹریکٹر رعائیتی قیمت پر دینے اور بلاسود قرضے دینے کی بجائے زرعی شعبہ کو تباہی سے دو چار کر دیا گیا ہے زرعی پیداوار کم ہونے سے سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں بڑھتی جا ریہ ہیں جبکہ زرعی پیداوار کم ہونے سے کاشت کاروں مالی بحران سے دو چار ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین